امریکی سفارتخانے سے مدد مانگ لی ، گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر دینے والوں کیخلاف آخری حد تک جائیں گے:چوہدری نثار

امریکی سفارتخانے سے مدد مانگ لی ، گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر دینے والوں ...
امریکی سفارتخانے سے مدد مانگ لی ، گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر دینے والوں کیخلاف آخری حد تک جائیں گے:چوہدری نثار

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر دینے والوں کیخلاف آخری حد تک جائیں گے،امریکی سفارتخانے سے رجوع کیا گیا ہے اورمدد مانگی گئی ہے،تعاون نہ کیا گیا تو کوئی فرق نہیں پڑتا سخت اقدامات کئے جائیں گے۔یہ آزادی اظہار ہے یا اسلام کے خلاف گھٹیا سازش ۔ اس معاملے پر ہم دفتر خارجہ سے رابطے میں ہیؓں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد بارے وزیرداخلہ نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیس بک اس گھناﺅنے جرم کے پیچھے افراد کے نام شیئر کرے اگر تعاون نہ کیا گیا تو آخری حد تک جائیں گے اور سخت اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر کو فیس بک،وائبر اور دیگر سائٹس سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کرنے کا کہا ہے،غیرملکی کمپنیوں کے خلاف تمام مسلمانوں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا،بطور وزیرداخلہ یہ ذمہ داری ہے کہ یہ الزام کسی بے گناہ کے ذمہ نہ لگے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،یہ توہین رسالت ہی نہیں توہین انسانیت بھی ہے،پوری قوم یکجا ہے کہ گھناﺅنے جرم کا بار بار ارتکاب کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اکثر پوسٹ بلاک کردی گئی ہیں اور جب تک فیس بک تعاون نہیں کرتی ہم اس کام کی مکمل بیخ کنی نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ گستاخانہ مواد کے بارے 11 افراد کی شناخت کی گئی ہے اور انٹرپول کی بھی مدد لی گئی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...