آئی ایم ایف کی بلڈنگ میں پارسل بم کے ذریعے دھماکہ ،ایک شخص زخمی
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) کی بلڈنگ میں پارسل کے ذریعے بھیجا گیا بم دھماکے سے پھٹ گیا ۔ جس کی وجہ سے ادارے کا ایک ملازم زخمی ہوا ۔ دوسری جانب ایک پارسل جرمنی کے وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ کے نام ایک بم بھیجا گیا۔ یونانی شدت پسند گروپ نے بم ڈوائسز بھیجنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
پاکستان کے قرضوں پر تشویش ، سرمایہ کاری کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ، قائد اعظم کے اقوال کامیابی کے سنہرے اصول ہیں: ایم ڈی آئی ایم ایف
یورپی میڈیا کے مطابق پیرس میں آئی ایم ایف کی بلڈنگ میں ایک پارسل بم دھماکے کی وجہ سے ادارے کا ایک ملازم زخمی ہوگیا۔ پارسل کھولتے ہوئے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پارسل کھولنے والا ملازم زخمی ہوا اور اس کے ہاتھوں اور چہرے پر زخم آئے۔ جبکہ جرمنی کے وزارت خارجہ نے بھی آج پارسل کے ذریعے ایک بم وصول کیا۔ حکام کے مطابق بم وزیر خزانہ ولفگینگ سکچوول کے نام بھیجا گیا تھا ۔ دائیں بازو کے ایک یونانی گروپ نے پارسل بم بھیجنے کی ذمہ داری قبول کی ۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیرس کے ایفل ٹاور پر سال نو کی تقریب اور آتش بازی منسوخ
آئی ایم ایف ان تین اداروں میں سے ایک ادارہ جس نے یونانی حکومت کے دیوالیہ ہونے کی قریب پہنچنے کی وجہ سے ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا، دیگر اداروں میں یورپی کمیشن اور یورپی سینٹرل بینک شامل ہیں