فرانس کے ہائی سکول میں فائرنگ ،دو افراد زخمی ،مسلح شخص گرفتار

فرانس کے ہائی سکول میں فائرنگ ،دو افراد زخمی ،مسلح شخص گرفتار
فرانس کے ہائی سکول میں فائرنگ ،دو افراد زخمی ،مسلح شخص گرفتار

  


پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس کے ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے کے دوران دو افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا کا کہناہے فائرنگ کا واقعہ فرانس کے علاقے گراس میں پیش آیا جہاں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ دو سے تین مسلح افراد کے سکول میں مبینہ طو ر پر موجود ہونے کا خدشہ ہے ۔پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...