نیپالی خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

نیپالی خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ...
نیپالی خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

  


دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی دارلحکومت دہلی میں پولیس نے نیپالی خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقع دہلی کے پانڈو نگر میں پیش آیا، ایک فلیٹ میں نیپالی خاتون کو جبراً شراب پلائی گئی۔ اس کے بعد پانچ افراد نے خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے گھر میں بند کر کے فرار ہو گئے ۔خاتون نے ہوش بحال ہونے پر پہلی منزل سے چھلانگ لگائی جس کے باعث اس کے پاﺅ ںکی ہڈی ٹو گئی تاہم پاس سے گزر نے والے افراد نے خاتون کو سہارا دیا اور کہانی معلوم پڑنے پر پولیس کو اطلاع دی ۔

نیپال کی رہنے والی خاتون کی طبی جانچ میں ریپ کی تصدیق ہوئی ہے اور میجسٹریٹ کے سامنے خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔پولیس کے ایک افسر نے ریپ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ کے اس معاملے کے تمام ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کال سینٹر میں کام کرتے ہیں۔ریپ کا شکار نیپالی خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ جنوبی دہلی میں رہتی ہیں اور وہ ملزمان میں سے ایک کو پہلے سے جانتی تھیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...