آرمی چیف قمر باجوہ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

آرمی چیف قمر باجوہ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
آرمی چیف قمر باجوہ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روز دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے چین کے اعلیٰ فوجی اورسول حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی حکام نے خطے میں سیکورٹی کی بہتر صورت حال میں پاک آرمی کے کردار کی تعریف کی۔دونوں ممالک نے فوجی تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ آرمی چیف کا یوم پاکستان پریڈ پر پیپلزلبریشن آرمی کا دستہ بھیجنے پر اظہار تشکر۔جبکہ دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بھی چین میں موجود ہیں۔

سی پیک کے خلاف دشمن قوتوں کی چالوں سے واقف ، پاک فوج ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ۔ آرمی چیف نے چینی ایگزیکٹیو نائب وزیر اعظم ژانگ گاﺅ لی،وائس چیر مین سینٹرل وائس کمیشن جنرل فان چنگ لانگ ،۔چیف آف جوائنٹ سروس ڈیپارٹمنٹ جنرل فانگ فیوجی، اورکمانڈر پیپلز لبریشن آرمی جنرل لی ژوچنگ سے ملاقاتیں کیں.

پاکستان علاقائی استحکام،سلامتی کے لیے مثبت کردارجاری رکھے گا۔ چینی تعاون دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط مثالی دوستی کا ذریعہ ہے۔ پاک چین دوست دونوں ملکوں کے عوام کے مضبوط تعلقات کا ذریعہ ہے۔ پاکستان چین دوستی آزمودہ اور منفرد ہے۔ پاک فوج علاقائی استحکام اور سیکیورٹی کیلیے کوششیں جاری رکھے گی۔

چین اور سعودی عرب کے مابین 65 بلین ڈالرز کے 14 معاہدے طے پا گئے

چینی اعلیٰ قیادت نے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی،معاشی،دفاعی تعاون،مشترکہ مفادپرگفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مﺅقف سے اتفاق رائے کیا ۔خطے کے امن و استحکام میں پاکستان کا کردار مثالی اور قابل تحسین ہے۔۔ تحریک طالبان ، القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔چینی قیادت نے افغانستان کی سیکورٹی صورت حال اور داعش کی بڑھتی ہوئی شدت پسندانہ کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔سی پیک کے منصوبے پر پاکستان کی سیکورٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلیے پاکستانی اقدامات پر مکمل اعتماد ہے ۔

وزیر اعظم ، آرمی چیف نے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا اللہ

چینی حکام نے کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری میں پیشرفت قابل اطمینان ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے چینی حکام کی جانب سے پاکستان کے دفاعی تعاون پر چینی حکام اور عوام کا پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان آرمی اپنا بھرپور اور مﺅثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ آرمی چیف نے چینی حکام کی جانب سے یوم پاکستان میںچینی فوج دستہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...