درگاہ نظام الدین اولیاؒ سے وابستہ دو علماءکرام دورہ پاکستان کے دوران لاپتہ

درگاہ نظام الدین اولیاؒ سے وابستہ دو علماءکرام دورہ پاکستان کے دوران لاپتہ
درگاہ نظام الدین اولیاؒ سے وابستہ دو علماءکرام دورہ پاکستان کے دوران لاپتہ

  


نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ درگاہ نظام الدین اولیاؒ سے تعلق رکھنے والے دو علمائے کرام دورہ پاکستان کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ درگاہ نظام الدین اولیاؒ سے تعلق رکھنے والے آصف نظامی اور ناظم نظامی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے کچھ روز پہلے پاکستان آئے تھے۔ پاکستان میں دونوں علما اپنے رشتہ داروں سے ملنے کراچی گئے جہاں سے وہ مختلف درباروں پر حاضری دینے لاہور آئے۔

خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران ایک عالم کراچی سے جبکہ دوسرے لاہور سے لاپتہ ہوگئے۔ بھارتی حکومت نے پاکستانی وزارت خارجہ میں یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...