نعمان جاوید اور جاناں ملک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، خاتون میکے پہنچ گئیں

نعمان جاوید اور جاناں ملک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، خاتون میکے ...
نعمان جاوید اور جاناں ملک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، خاتون میکے پہنچ گئیں

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویناملک اور اسد خٹک کے درمیان خلع کی خبروں کے بعد نعمان جاوید اور جاناں ملک کے درمیان بھی اختلافات کا انکشاف ہوا ہے اور خاتون خانہ ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نعمان جاوید کے سابقہ اہلیہ فریحہ پرویز کیساتھ تعلقات میں دراڑآئی تو صلح کیلئے کچھ کاوشیں بھی ہوئیں لیکن کامیابی نہیں مل سکی لیکن جلد ہی جاناں ملک مل گئیں۔ جاناں ملک سے نعمان جاوید کی دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں اختلافات شدت اختیا رکرگئے ہیں اور خاتون خانہ اپنے میکے پہنچ گئیں ۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق نعمان جاوید نے اختلافات کی تصدیق کردی اور موقف اپنایاکہ معمولی جھگڑا ہے ، منانے کی کوشش کررہاہوں۔

دوسری طرف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جاناں ملک کی والدہ اس شادی سے پہلے دن سے ہی خوش نہیں تھیں تاہم اُنہوں نے بیٹی کو گھر آنے پر خوش آمدید کہا۔

مزید : تفریح


loading...