نوجوان ایسے لوگوں کی تقلیدکریں جوتاریخ کے قلم کی بجائے آمرکی بندوق سے مر نے کوترجیح دیں:رضا ربانی

نوجوان ایسے لوگوں کی تقلیدکریں جوتاریخ کے قلم کی بجائے آمرکی بندوق سے مر نے ...
نوجوان ایسے لوگوں کی تقلیدکریں جوتاریخ کے قلم کی بجائے آمرکی بندوق سے مر نے کوترجیح دیں:رضا ربانی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ایسے لوگوں کی تقلیدکریں جوتاریخ کے قلم کی بجائے آمرکی بندوق سے مر نے کوترجیح دیں،جمہوریت کی جدوجہد میں ہم ہارنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔جوبھی قیمت ادا کرنی پڑے،نئی نسل کواس سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

نعمان جاوید اور جاناں ملک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، خاتون میکے پہنچ گئیں

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے انٹرن شپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کوجمہوریت کے ثمرات سے دور رکھا گیا،وہ جمہوری حکومت کی بجائے اقتدار کامنبع اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔پارلیمان قومی سلامتی سے متعلق خدوخال مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتاہے لیکن اس کو غیر موثر ادارہ سمجھنے والوں کے درحقیقت اپنے مفادات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کانیا رخ پارلیمانی سفارت کاری ہے جبکہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی مجلس قائمہ اجلاس میں 23 ممالک نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثربھی ختم ہوگیا کہ پارلیمنٹ سنجیدہ کام نہیں کرسکتی جبکہ پارلیمان خارجہ پالیسی کے اہم امور سے بھی نبرد آزما ہوسکتا ہے۔کچھ عرصہ قبل بھارت کی ایما پرسارک سربراہ کانفرنس کوسبوتاژ کیاگیا تھا،یہ ا یسے وقت میں ہواجب پاکستان کوسفارتی طورپرتنہا کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...