مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ نئے سامنے آنے والے کھلاڑی پاکستان ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں:محمد حفیظ

مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ نئے سامنے آنے والے کھلاڑی پاکستان ٹیم کیلئے ...
مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ نئے سامنے آنے والے کھلاڑی پاکستان ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں:محمد حفیظ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ نے کہاہے کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ نئے سامنے آنے والے کھلاڑی پاکستان ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں ۔

محمد حفیظ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل میں سامنے آ نے والے نوجوان کھلاڑی کیمپ کا حصہ رہے اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شمولیت حاصل کی ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھا کر سلیکشن کمیٹی کی داد وصول کرنے والے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے ،جن میں شاداب خان ،رومان رئیس ،فخر زمان ،عثمان شنواری اور محمد اصغر شامل ہیں ۔

انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کر تے ہوئے کہاتھا کہ ویسٹ انڈیز کی پچزاور ٹیم پہلے کی طرح نہیں ہے کنڈیشن ہماری طرح ہی کی ہیں۔نوجوان کرکٹرز کو اس لئے موقع دیا گیا ہے تاکہ ان کو سیکھنے کا موقع ملے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹائم گزارنا بھی نوجوان کرکٹرز کیلئے تجربہ حاصل کرنے کے مترادف ہے۔

مزید : کھیل


loading...