ماڈل ریلوے ٹریک پر ایسا کام کرتے موت کے منہ میں چلی گئی کہ سن کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

ماڈل ریلوے ٹریک پر ایسا کام کرتے موت کے منہ میں چلی گئی کہ سن کر کوئی بھی ...
ماڈل ریلوے ٹریک پر ایسا کام کرتے موت کے منہ میں چلی گئی کہ سن کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک)ماڈلنگ کے شعبے میں ایک شاندار کیرئیر کا آغاز کرنے والی نوجوان امریکی لڑکی کا پہلا قدم ہی موت کی دہلیز پر پڑ گیا اور ان کا نیا کیرئیر شروع ہوتے ہیں زندگی کا سفر انجام کو پہنچ گیا۔
ویب سائٹ kwtxکی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ لڑکی فریڈزانیا تھامس ریاست ٹیکساس کے شہر ناوا سوتا میں ریلوے لائن پر کھڑی ہو کر اپنے ماڈلنگ پورٹفولیو کی تصاویر بنوا رہی تھی۔ وہ ریلوے لائن کے عین درمیان کھڑی تھی کہ سامنے سے Dnsf ریلوے کی ایک گاڑی طوفانی رفتار سے آتی نظر آئی۔ اپنی جانب بڑھتی ریل گاڑی سے بچنے کیلئے فریڈزانیا ایک طرف ہوئی لیکن اس بات سے بے خبر تھی کہ مخالف سمت سے یونین پیسیفک کی ایک ریل گاڑی موت بن کر اس کی جانب بڑھ رہی تھی۔ وہ ایک ریل گاڑی سے تو بچ گئی لیکن دوسری نے اس کے جسم کے ٹکڑے کر ڈالے۔ تصاویر بنانے والا فوٹوگرافر اس حادثے میں محفوظ رہا۔

’بچپن میں اس کام کیلئے میں بھی کنڈوم استعمال کرتی رہی‘ بھارت کی بے باک اداکارہ کا ایسا انکشاف کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا
فیرڈ زانیا کی والدہ ہکامی سٹیفسن کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی بریان کے بلین کالج کی طالبہ تھی اور حال ہی میں اس نے اپنی تعلیم روک کر ماڈلنگ کیرئیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لڑکی کی دردناک موت پر پورے شہر میں سوگ کا سماں تھا اور لوگوں کی بڑی تعداد اس کی غمزدہ والدہ سے ہمدردی کا اظہار کرتی رہی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -