معروف کھلاڑی کو جہاز سے ایسی بات پر آف لوڈ کردیا گیا کہ وجہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

معروف کھلاڑی کو جہاز سے ایسی بات پر آف لوڈ کردیا گیا کہ وجہ جان کر آپ بھی ہنس ...
معروف کھلاڑی کو جہاز سے ایسی بات پر آف لوڈ کردیا گیا کہ وجہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  


ماسکو(نیوز ڈیسک) لمبا قد ہر کسی کا خواب ہوتا ہے لیکن ایک بدقسمت روسی کھلاڑی کیلئے لمبا قد ایک ایسا جرم بن گیا کہ جس کی سزا کے طور پر اسے انتہائی بدتمیزی سے کھینچ کر ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا ۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ الیگزینڈرکیمروف نووی ییرینگوئی سائبیریا ایئر پورٹ سے روسی دارالحکومت ماسکو جانے کیلئے پوبیڈاائیر لائنز کے طیارے میں بیٹھا تھا۔ بیچارے الیگزینڈر کو معلوم نہیں تھا کہ ائیر ہوسٹسوں نے اس کی شکایت کر کے پولیس بلوالی تھی۔ ائیر ہوسٹسوں کا کہنا تھا کہ الیگزینڈر کی لمبی ٹانگوں کی وجہ سے سیٹوں کے درمیانی راستے میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی لہٰذا اسے جہاز اتارنا ضروری تھا۔ الیگزینڈر کو صرف جہاز سے اتارنے کا فیصلہ ہی نہیں کیا گیا بلکہ انہیں لینے کیلئے آنے والے پولیس والوں نے بدتمیزی کی بھی انتہا کر دی۔ وہ اسے بیہودہ انداز میں کھینچتے ہوئے طیارے سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔ جب اس نے سوال کیا کہ آخر کس جرم میں اسے سفر کی اجازت نہیں دی جارہی تو ایک پولیس والا ڈانٹتے ہوئے بولا ”انسان بنو، اور خاموشی سے نیچے اترو۔“ پولیس والوں کے تیوردیکھ کر بالاآخر الیگزینڈر نے مزاحمت ترک کر دی اور خاموشی سے اپنا سامان اٹھا کر طیارے سے باہر نکل گیا ۔

ادھیڑ عمر خاتون برہنہ بنکاک کی سڑکوں پر نکل آئی اور پھر ۔۔۔۔پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

واضح رہے کہ الیگزینڈر روس کے مشہور والی بال کھلاڑی ہیں۔ وہ جنوری 2017 میں فیکل والی بال ٹیم کا حصہ بنے ، اس سے پہلے وہ نووی ییرینگوئی ٹیم کا حصہ تھے۔ ان کے کلب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ روس کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کو توہین آمیز انداز میں طیارے سے نکال باہر کیا گیا۔ اس بات کا خیال بھی نہیں کیا گیا کہ وہ روس کی بیرونِ ملک نمائندگی کرتے ہوئے متعدد تمغے بھی جیت چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...