ترکی نے یورپ کو سنگین دھمکی دے دی، ایسا اعلان کہ یورپی یونین تھر تھر کانپنے لگی

ترکی نے یورپ کو سنگین دھمکی دے دی، ایسا اعلان کہ یورپی یونین تھر تھر کانپنے ...
ترکی نے یورپ کو سنگین دھمکی دے دی، ایسا اعلان کہ یورپی یونین تھر تھر کانپنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) متعدد یورپی ممالک کی جانب سے ترک سیاسی رہنماﺅں کی ریلیوں پر پابندی کا فیصلہ یورپی یونین کو بہت مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ طیش میں آ کر ترکی نے یورپ سے لوٹنے والے پناہ گزینوںسے متعلقہ انتہائی اہم معاہدہ منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ترکی وزیر خارجہ میولوت کاوو سوگلو نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں بتایا ” ہم پناہ گزینوں کی واپسی کا معاہدہ منسوخ کر سکتے ہیں۔ ترک شہریوں کے لئے ویزے کی آزادی کے معاملے پر یورپی یونین ہمارا وقت ضائع کرتی رہی ہے۔ ہم اس وقت پناہ گزین کے واپسی کے معاہدے کا اطلاق نہیں کر رہے اور ہم پناہ گزینوں سے متعلقہ معاہدے کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔‘ ‘

’’اس ملک نے سرنگ کھود لی ہے جہاں اب انتہائی خطرناک ایٹم بم رکھ کر اسے۔۔۔‘‘ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ پوری دنیا پریشان ہو گئی، بڑا خطرہ
واضح رہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان 2013 ءمیں معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق یورپ میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے والے تارکین وطن کو ترکی قبول کرے گا۔ اس کے بدلے ترک شہریوں کو بغیر ویزے کے یورپ میں داخلے کی سہولت دیئے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ یورپی یونین کی جانب سے معاہدے کی تکمیل میں سست روی پر ترکی پہلے ہی برہم تھا لیکن حال ہی میں نیدر لینڈز کی حکومت کی جانب سے ترک صدر کے حامیوں کو سیاسی ریلیوں کی اجازت نہ دینے پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ترکی نے نہ صرف نیدر لینڈز کے سفارتکاروں کو نکال باہر کیا ہے بلکہ دیگر یورپی ممالک کو بھی خبر دار کر دیا ہے کہ ترک مخالف پالیسیوں کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔