پاکستانی نے سعودی عرب میں ایسا شاندار کارنامہ انجام دے دیا کہ خوشی کے مارے سعودی شہزادہ اس کا منہ چومنے لگا

پاکستانی نے سعودی عرب میں ایسا شاندار کارنامہ انجام دے دیا کہ خوشی کے مارے ...
پاکستانی نے سعودی عرب میں ایسا شاندار کارنامہ انجام دے دیا کہ خوشی کے مارے سعودی شہزادہ اس کا منہ چومنے لگا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم ایک باہمت پاکستانی نے جلتی ہوئی کار میں پھنس جانے والی سعودی فیملی کی جانیں بچا کر جوانمردی کی نئی داستان رقم کر دی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق محمد یحییٰ منصور نے نہ صرف دہکتے ہوئے شعلے بجھا کر گاڑی میں سے سعودی فیملی کو نکالا بلکہ انہیں فرسٹ ایڈ بھی فراہم کی اور فوری طور ریسکیو اہلکاروں کو بھی اطلاع کی۔ محمد یحیٰ ایک واٹر ٹینکر چلا رہے تھے کہ انہوں نے کار میں آگ بھڑکتے دیکھی اور فوری طور پر اسے بجھانے کاعمل شروع کر دیا۔ انہوں نے نہ صرف قیمتی جانیں بچائیں بلکہ آگ کو دیگر گاڑیوں تک پھیلنے سے بھی روکا۔

سعودی حکومت نے روزگا ر کمانے کی خواہش مند خواتین کے لئے ایسے منصوبے کا آغاز کر دیا کہ جسے سن کر ہی ہزاروں خواتین کی بڑی مشکل حل ہو جائے گی

مشرقی صوبے کے پرنس سعود بن نائف نے پاکستانی نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ہیرو قرار دیا۔ نوجوان کی بہادری اور شجاعت کے اعتراف میں انہیں خصوصی تحائف سے نوازنے کے علاوہ حج کیلئے بھیجنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

محمد یحییٰ کو مملکت کے طول عرض سے تعریفی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ خصوصاً مملکت میں مقیم پاکستانیوں کے دل بہت خوش ہوئے ہیں، جو وطن کا نام بلند کرنے والے اس بہادر پاکستانی کو اپنا فخر قرار دے رہے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...