وہ گاؤں جہاں سے مسلمانوں کو نکل جانے کا حکم دیدیا گیا، یہ حکم دینے والا کون تھا ؟ جان کرآپ کا خون بھی کھول اٹھے گا

وہ گاؤں جہاں سے مسلمانوں کو نکل جانے کا حکم دیدیا گیا، یہ حکم دینے والا کون ...

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاﺅں میں انتہا پسند ہندووں نے مسلمانوں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے اپنانا شروع کر دیے ہیں، انتہاپسند ہندوں نے مسلمانوں کو گاﺅں چھوڑنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں جبکہ پوسٹرز بھی لگائے جار ہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاﺅں جیانگلا میں انتہا پسندہندوﺅں نے ایک درجن سے زائد مقامات پر پوسٹرز لگائے گئے ہیں جن پر دھمکی آمیز پیغام لکھا گیاہے ۔پوسٹر پر ہندی زبان میں تحریر کیا گیاہے کہ ’اگر اس سال کے آخر تک گاﺅں کو خالی نہ کیا گیا تونتیجہ سنگین ہو گا ‘۔

پوسٹرز پر امریکی صدر کی جانب سے مسلم ممالک کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات کا حوالہ دیا گیاہے ،پوسٹرز پر لکھا گیاہے کہ جو ٹرمپ امریکہ میں کر رہاہے وہ ہم اپنے دیہاتوں میں کریں گے کیونکہ بے جے پی اب اقتدار میں ہے ۔یہ پوسٹرز ممکنہ طور پر اتوار کی رات کو لگائے گئے ہیں جس کے نیچے انتہاپسندہندوﺅں نے اپنے دستخط بھی کیے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...