پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات برے نہیں لیکن باہمی تعاون میں اضافہ بھی نہیں ہو رہا: ڈاکٹر مجاہد مرزا

پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات برے نہیں لیکن باہمی تعاون میں اضافہ بھی نہیں ہو ...
پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات برے نہیں لیکن باہمی تعاون میں اضافہ بھی نہیں ہو رہا: ڈاکٹر مجاہد مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں مقیم پاکستانی تجزیہ کار ڈاکٹر مجاہد مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات برے نہیں ہیں لیکن ہمارے تعلقات اچھے بھی نہیں ہو رہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ” نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد مرزا کا کہنا تھا کہ امریکہ اور روس کے تعلقات میں دراڑ موجود ہے لیکن جب ریپبلکنز آتے ہیں تو وہ روس کے ساتھ عنا د کا اظہار کم کرتے ہیں اس لیے ڈیمو کریٹس کی جانب سے ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان نا اہلی ریفرنس کا فیصلہ آنے پر ایاز صادق سے استعفیٰ مانگنے کا قانونی جواز نہیں، نریندر مودی کی وجہ سے خون کے دریا بہہ جائیں گے: مجیب الرحمان شامی
انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ بھی روس کے تعلقات برے نہیں ہیں لیکن اگر کہا جائے کہ پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات اچھے ہو رہے ہیں تو اس بارے میں تشکیک ہے۔
روسی معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد مرزا کا کہنا تھا کہ روسی معیشت کو کریمیا کے معاملے پر مغربی دنیا کی جانب سے لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے تھوڑا سا نقصان پہنچا ہے لیکن ابھی بھی روس کا خزانہ بھرا پڑا ہے۔

مزید :

لاہور -