پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ، پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ چین ملتوی کردیا

پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ، پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ چین ملتوی ...
پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ، پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ چین ملتوی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاناما کیس کے فیصلے کے انتظار کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ چین ملتوی کردیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ کمیونسٹ پارٹی اور چینی سفیر نے عمران خان کو دورہ چین کی دعوت دی تھی ۔ ان کی دعوت پر عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور عون چوہدری نے 26 مارچ کو چین جانا تھا تاہم پاناما کیس کے فیصلے کے انتظار کے باعث پی ٹی آئی قیادت نے دورہ چین ملتوی کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پاناماکیس کا فیصلہ آنے کے بعد دورہ چین دوبارہ شیڈول کریں گے۔

مزید :

قومی -