بیڈمنٹن کے لئے استعمال ہونے والی شٹل کاک کے ذریعے بمباری کے انکشاف سے ماہرین چکرا گئے

بیڈمنٹن کے لئے استعمال ہونے والی شٹل کاک کے ذریعے بمباری کے انکشاف سے ماہرین ...
بیڈمنٹن کے لئے استعمال ہونے والی شٹل کاک کے ذریعے بمباری کے انکشاف سے ماہرین چکرا گئے

  


عراق (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شٹل کاک بیڈ منٹن کے کھیل کے دوران استعمال کی جاتی ہے۔پرندوں کے پروں سے تیار کی گئی نازک سی شٹل کاک عموما تو بیڈ منٹن مقابلوں کے لئے استعمال ہوتی ہے مگرعراقی فوج اور داعش کی جانب سے شٹل کا ک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس انکشاف کے بعد ماہرین چکرا گئے ہیں۔شٹل کاک کے ساتھ ہینڈ گرنیڈمنسلک کرکے اسے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں عراقی فوج اور داعش کے درمیان گھمسان کی جنگ ‘ داعش کے44جنگجو ہلاک ‘ متعدد زخمی

ڈیلی میل کے مطابق عراقی فوج نے داعش کے ہتھیار کوان کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا، داعش اس سے قبل شٹل کاک کے ساتھ ہینڈ گرنیڈکو منسلک کرکے اپنے ڈرون کیمروں کی مدد سے عراقی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے عراقی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔

اب عراقی فوج نے داعش کی ٹیکنالوجی کو انہی کے خلاف استعمال کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ جدید ڈرون کیمروں کے ساتھ منسلک شٹل کاک ہینڈ گرنیڈ کو داعش کے ٹھکانوں کی تباہی کے لئے استعمال کیا جائےگا۔ عراقی فوج نے جدید ڈرون کیمرے، ہینڈ گرنیڈ اور شٹل کاک بڑی مقدار میں اپنے سپاہیوں کو فراہم کردئیے

مزید : بین الاقوامی


loading...