ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کے لئے گلبرگ میں دکانوں کی مسماری کے خلاف حکم امتناعی جاری

ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کے لئے گلبرگ میں دکانوں کی مسماری کے خلاف حکم امتناعی ...
ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کے لئے گلبرگ میں دکانوں کی مسماری کے خلاف حکم امتناعی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کیلئے گلبرگ میں نالے پر دکانوں کی مسماری روک دی، ایل ڈی اے اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا گیا۔جسٹس امین الدین خان نے یہ عبوری حکم امتناعی میاں رشید سمیت دیگر دکانداروں کی درخواستوں پر جاری کیا ہے.

سعودی نائب ولی عہد کی امریکی صدر سے ملاقات

درخواست گزاروں کی طرف سے بیرسٹر رافع عالم نے موقف اختیار کیا کہ حکومت گلبرگ مکڈونلڈ سے لے کر بند روڈ تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بنا رہی ہے، ایکسپریس وے کے لئے گلبرگ نالے پر دکانوں کی مسماری کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جبکہ ایکسپریس وے کیلئے لینڈ ایکوزیشن میں دکانوں کی اراضی شامل ہی نہیں ہے اور نہ ہی اس منصوبے کا جامع ماحولیاتی معائنہ کرایا گیا ہے ،اس منصوبے کی تعمیر روکنے اور دکانوں کی مسماری روکنے کا حکم دیا جائے، عدالت ایکسپریس وے کیلئے گلبرگ نالے پر دکانوں کی مسماری روکتے ہوئے ایل ڈی اے اور پنجاب حکومت سے 29مارچ تک جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

لاہور -