دریائے راوی میں گندا پانی کیوں پھینکا جارہا ہے ،ہائی کورٹ نے ایم ڈی واسا کو طلب کرلیا

دریائے راوی میں گندا پانی کیوں پھینکا جارہا ہے ،ہائی کورٹ نے ایم ڈی واسا کو ...
دریائے راوی میں گندا پانی کیوں پھینکا جارہا ہے ،ہائی کورٹ نے ایم ڈی واسا کو طلب کرلیا

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے دریائے راوی میں پھینکنے جانے والے پانی کو صاف کرنے کامنصوبہ شروع نہ کرنے اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی میں تاخیر پر ایم ڈی واسا کو 29مارچ کو وضاحت کے لئے طلب کر لیاہے۔

سندھ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والی طلبہ کو حکومت پنجاب کی کال

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے طلبی کے نوٹس بیرسٹر رافع عالم کی درخواست پر جاری کئے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیکٹریوں کا گندہ پانی دریائے راوی میں پھینکا جا رہا ہے، راوی ریور کمیشن کے تحت واسا نے گندے پانی کو صاف کرنے کیلئے دریا کنارے فلٹریشن پلانٹس لگانے تھے لیکن واسا کی غفلت کے باعث ابھی تک گندے پانی کی صفائی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نہیں لگ سکے اور فیکٹریوں کا گندہ پانی دریائے راوی میں پھینک کر آلودگی پیدا کی جا رہی ہے، واسا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کیلئے کنسلٹنٹس کا اشتہار دے دیا ہے، چند دنوں میں کنسلٹنٹ تعینات کر دیا جائے گا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایم ڈی واسا کو 29مارچ کو تحریری وضاحت کیلئے طلب کر لیاہے۔ 

مزید : لاہور


loading...