آپ عالم فاضل لوگ ہیں،لیکن تعلیم سے میل نہیں کھاتا ،ہائی کورٹ نے بدتمیز وکلاءکو شرم دلا دی

آپ عالم فاضل لوگ ہیں،لیکن تعلیم سے میل نہیں کھاتا ،ہائی کورٹ نے بدتمیز ...
آپ عالم فاضل لوگ ہیں،لیکن تعلیم سے میل نہیں کھاتا ،ہائی کورٹ نے بدتمیز وکلاءکو شرم دلا دی

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ججوں سے بدتمیزی کرنے والے وکلاءکو شرم آنی چاہیے کہ وہ جہاں سے کماتے ہیں وہیں نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں ،مسٹر جسٹس کاظم رضا شمسی ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس عاطر محمود پر مشتمل فل بنچ نے یہ ریمارکس ایڈیشنل سیشن جج لاہورعرفان انجم سے بدتمیزی اورتشدد کے معاملے میں ملوث وکلاءبیرسٹراحتشام امیرالدین اوران کے دوساتھی وکلا ءمہراحسن اورمحمد انعام آفریدی کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران دیئے .

غیر ملکی اقامے کی تجدید نہ کرانے پر کفیل کی خدمات معطل کردی جائے گی: سعودی حکومت

فاضل بنچ نے ان میں سے دو وکلاءکی طرف سے جواب داخل نہ کئے جانے پر ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوںکے غیر سنجیدہ رویہ سے لگتا ہے کہ آپ کے پاس عدالت میں پیش کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے ،اپنی تعلیم دیکھیں ،آپ عالم فاضل لوگ ہیںلیکن آپ کا رویہ آپ کی تعلیم سے میل نہیں کھاتا ،فاضل بنچ نے وکلاءکو ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں 2بجے تک اپنے جواب عدالت میں پیش کریں جس کے بعد تینوں وکلا نے اپنے جواب داخل کردیئے ۔

وکلاکاکہناتھاکہ ان پرایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی اورتشدد کرنے کاالزام درست نہیں ہے۔عدالت میں صدرلاہوربارتنویراحمد سمیت دیگروکلاءبھی موجود تھے۔ فاضل بنچ نے کیس کی مزیدسماعت 30مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاءسے دلائل طلب کرلئے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...