جنید جمشید مرحوم کے گھر سے چوری کے مقدمہ کے 2ملزموں کی عبوری ضمانت منظور

جنید جمشید مرحوم کے گھر سے چوری کے مقدمہ کے 2ملزموں کی عبوری ضمانت منظور
جنید جمشید مرحوم کے گھر سے چوری کے مقدمہ کے 2ملزموں کی عبوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے معروف سکالراورنعت خواں جنید جمشید (مرحوم )کے گھرسے چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کی 20مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے.

پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ، پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ چین ملتوی کردیا

ایڈیشنل سیشن جج نے مرحوم جنید جمشید اور ان بیوی نہاجمشیدکا طیارہ کریش ہونے کے دوران عسکری الیوان میں ان کے گھر میں تالے توڑ کر زیورات نقدی اور دیگر الیکٹرونک کا سامان مبینہ طور پر چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث یاسین اور حمزہ کی عبوری درخواست ضمانت منظورکرلی ہے ،عدالت نے دونوں کو 50،50ہزار روپے کے ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے انہیںشامل تفتیش ہونے کا حکم یا ہے اورمتعلقہ پولیس سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

دونوں مذکورہ مبینہ ملزمان کے خلاف نہاکی والدہ ڈاکٹر یاسمین نے مقدمہ درج کرارکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ وہ نہا اور جمشید کو دفنانے کے بعد نہا کے فلیٹ عسکری الیون آئی تو گھر کے اندر تمام سامان بکھرا پڑا تھا اور گھر سے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان غائب تھا یہ سامان بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ مذکورہ دونوں ملزمان نے یہ چوری کی ہے ة

مزید :

لاہور -