پاکستان آنے والے فٹبالر رونالڈہینو کی ٹیم میں مزید 2ناموں کا اضافہ

پاکستان آنے والے فٹبالر رونالڈہینو کی ٹیم میں مزید 2ناموں کا اضافہ
پاکستان آنے والے فٹبالر رونالڈہینو کی ٹیم میں مزید 2ناموں کا اضافہ

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان آنے والے معروف فٹبالر رونالڈہینو کی ٹیم میں انتظامیہ کی جانب سے مزید 2نام شامل کر دیے گئے ہیں۔

میری ماں نے لاہور جانے سے منع کیا مگر میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر مطمئن تھا: ڈیوڈ میلان

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے سابق مڈ فیلڈر جارج بوٹنگ اور انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز بھی رونالڈہینو کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔برطانوی گول کیپر اپنے کیئریئر میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیورپول کی نمائندگی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ 2 بار فیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے رونالڈینیو نے کہا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آ رہے ہیں، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کا پرچم تھام رکھا تھا اور یہ کہہ رہے تھے کہ ”پاکستان!!! میں آ رہا ہوں۔“

مزید : کھیل


loading...