پی سی بی سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو جو سزائیں دے رہا ہے وہ ٹھیک ہیں: سعید اجمل

پی سی بی سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو جو سزائیں دے رہا ہے وہ ٹھیک ہیں: سعید ...
پی سی بی سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو جو سزائیں دے رہا ہے وہ ٹھیک ہیں: سعید اجمل

  


سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پی سی بی سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو جو سزائیں دے رہا ہے وہ ٹھیک ہیں، میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزائیں ملنی چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اپنی لیگ ہے اس لیے اس کے تمام میچز یہاں ہونے چاہئیں، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد پاکستان میں غیر ملکی ٹورز بھی شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کی بدنامی ہو، کھلاڑیوں کو ملک کیلئے کھیلنا چاہیے۔ پی سی بی سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو جو سزائیں دے رہا ہے وہ ٹھیک ہیں، میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزائیں ضرور ملنی چاہئیں۔

قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوں اور اگر سلیکٹرز نے موقع دیا تو ملک کی نمائندگی کروں گا۔

مزید : کھیل


loading...