پولیس وین پر فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک

پولیس وین پر فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ...
پولیس وین پر فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تہکال میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس وین تہکال کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے وین میں موجود اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں مظہر نامی کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

مزید : پشاور


loading...