ہالینڈ حکومت مسلم مخالف بیانات پر سخت اقدامات کرے: او آئی سی

ہالینڈ حکومت مسلم مخالف بیانات پر سخت اقدامات کرے: او آئی سی
 ہالینڈ حکومت مسلم مخالف بیانات پر سخت اقدامات کرے: او آئی سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے ہالینڈ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم مخالف بیانات پر سخت اقدامات کرے۔ او آئی سی نے ہالینڈ کے انتہا پسند دائیں بازو کے سیاستدان گیٹ ورلڈز کے اسلام اور تارکین وطن کے خلاف معاندانہ بیانات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہالینڈ کے رہنما نے ترکوں سے کہا ہے کہ وہ ہالینڈ چھوڑ کر اپنے وطن چلے جائیں۔ او آئی سی نے یہاں اعلامیہ جاری کرتے توجہ دلائی کہ خوف اور نفرت پھیلا کر غیر ملکیوں سے عداوت اور مسلم معاشروں کے خلاف تعصبات کی حوصلہ افزائی کا منفی ردعمل تارکین وطن کے خلاف آنے لگا ہے۔ غیر ملکیوں کے خلاف ہالینڈ میں شدید عداوت کے جذبات ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ ترکوں سے ہالینڈ چھوڑنے کا مطالبہ نہ صرف یہ کہ غیر ذمہد ارانہ ہے بلکہ اس سے دہشتگرد اور تشدد پسند جماعتوں کو تقویت پہنچے گی۔ یہ مذاہب کے پیروکاروں اور مختلف تہذیبوں اور تمدنوں سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان مکالمے کے فروغ کیلئے جاری مساعی کے بھی منافی ہوگا، اسلام امن پسند، رواداری کا علمبردار مذہب ہے، دہشتگردی کو کسی مذہب یا قوم سے جوڑنا درست نہیں۔

مزید :

عرب دنیا -