برطانیہ کی دوسری بڑی پارٹی کے سربراہ کاایشیائی میڈیا کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب

برطانیہ کی دوسری بڑی پارٹی کے سربراہ کاایشیائی میڈیا کے اعزاز میں استقبالیہ ...
برطانیہ کی دوسری بڑی پارٹی کے سربراہ کاایشیائی میڈیا کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب

  


لندن (عرفان الحق) برطانیہ کی دوسری بڑی پارٹی کے سربراہ و اپوزیشن لیڈر جرمی کوربن کا کہنا ہے کہ ایشائی میڈیا یوکے میں بسنے والی ایشائی کمیونٹی کو فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کو اپنے ممالک کے ساتھ جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت برطانیہ کا سب سے بڑے مسائل غربت،نسلی تعصب بے روزگاری اور رہائشوں کے مسائل ہیں جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے .

لیبر لیڈر جرمی کوربن پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے دفتر میں منعقدہ ایشیائی میڈیا کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر شیڈو منسٹرز اور دیگر ارکان پارلیمنٹ روزینہ خان۔ ڈان بٹلر۔ جان میکڈانلڈ۔ ڈائن ایبٹ۔ بن افلک۔کیتھ وازکے علاوہ لیبر پارٹی کے راہنما شوکت علی سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ استقبالیہ میں شریک افراد سے گفتگو کرتے ہوئے جرمی کوربن کا کہنا تھا کہ ایشائی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کمیونٹی میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور کمیونٹی کو متحرک کرنے اور ان کے مسائل اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے۔

استقبالہ سے دیگر شیڈو منسٹرز اور ایم پیز نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی کو کامیابی کیلیے متحد ہونا ہوگا- ایم پیز اور شیڈو منسٹرز نے ایشیائی کمیونٹی کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے انہوں مزید آگے آنے کی تلقین کی .استقبالیہ کا انعقاد لیبر پارٹی کے راہنما چوہدری شوکت علی نے کیا تھا۔ جس میں اتھنیک میڈیا کے افراد کی جرمی کوربن سمیت دیگرلیبر ممبران پارلیمٹ سے ملاقات کروانا اور برطانوی معاشرے میں اتھنیک میڈیا کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ جرمی کوربن استقبالیہ میں آکر میڈیا کے افراد سے گل مل گے اور ان سے فردا فردا احوال کے علاوہ ملکی حالات اور دیگر معاملات پر گفتگو کرتے رہے۔

مزید : برطانیہ


loading...