استاد جاوید سلامت علی خان کی برسی کے موقع پر لندن میں قوالی نائٹ کا اہتمام
لندن(عرفان الحق)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے فن سے قوالی کو فروغ دینے والے بخشی گھرانے کے چشم و چراغ معروف قوال استاد جاوید سلامت علی خان کی برسی کے موقع پر لندن میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نوجوان گلوکار سہیل سلامت نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔
مقامی ہال میں سجائی گئی محفل قوالی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور سہیل سلامت کی مسحور آواز سے لطف اندوز ہوئے۔استاد جاوید سلامت کے چھوٹے بھائی سہیل سلامت مختلف صوفیانہ کلام پر حاضرین سے خوب داد وصول کی.قوالی نائٹ میں موجود نوجوان حاضرین سہیل سلامت علی خان کی مسخور کن اواز سے خوب لطف اندوز ہوئے اور انہیں خوب داد دی .قوالی اور صوفیانہ کلام مغرب میں آباد نوجوانوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ جس میں نوجوان نہ صرف جاتے ہیں بلکہ ایسے محافل کا باقاعدہ اہتمام بھی کرتے ہیں۔ اس حوالہ سے نوجوان نسل کا موقف ہوتا ہے کہ قوالی میں پڑھے جانے والے صوفیانہ کلام سے ان کے دلوں کو سکون ملتا ہے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوالی ایسا ذریعہ سے جس سے دوسری کمیونٹی کے لوگوں سے مل کر بیٹھا جا سکتا ہے .سہیل سلامت علی خان کا کہنا تھا کہ قوالی کا لغوی معنی قول ہے اور وہ صوفیاء کا پیفام امن دنیا تک پہنچا رہے ہیں .