وکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لندن میں پاکستان بزنس ایکسپو کا انعقاد کرے گی

وکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لندن میں پاکستان بزنس ایکسپو کا ...
وکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لندن میں پاکستان بزنس ایکسپو کا انعقاد کرے گی

  


لندن(عرفان الحق) یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لندن میں رواں سال کے آخر میں پاکستان بزنس ایکسپو کا انعقاد کرے گی جس میں پاکستان سے مینوفیکچرز کو بلایا جائےگا .بزنس ایکسپو سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ہم آہنگی پیدا ہوگی .ایسا کہنا تھا کہ یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد صدیق کا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی ہم آہنگی پیدا ہو اور دونوں اطراف کی تاجر برادری اورحکومتوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہو اس حوالہ سے یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے ڈائریکٹرزکا اجلاس صدر حاجی محمد صدیق کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال کے اخر میں لندن میں پاکستان بزنس ایکسپو کروایا جائےگا تاکہ پاکستان مینو فیکچرز اپنی مصنوعات لا سکیں۔ تاکہ پاکستانی مصنوعات کی رسائی برطانوی منڈی میں ہو سکے .

مزید : برطانیہ


loading...