جیت کا کریڈٹ نوجوان کھلاڑیوں کو دینا چاہتاہوں :مصباح الحق

جیت کا کریڈٹ نوجوان کھلاڑیوں کو دینا چاہتاہوں :مصباح الحق
جیت کا کریڈٹ نوجوان کھلاڑیوں کو دینا چاہتاہوں :مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کو آگے لانے میں نوجوان لڑکوں کا ہاتھ ہے جہنوں نے بھرپور محنت کی اور ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پہنچایا.
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نئے لڑکوں نے آگے جا کرپاکستان کے لئے بھی کھیلنا ہے ،ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان لڑکوں کواعتماددینے کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ ان کواعتماد دیں تو وہ اپنی کارکردگی دکھاتے ہیں ۔
واضح رہے اسلام آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو6وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
خیال رہے یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ چھٹی مسلسل فتح ہے جس کے ساتھ اس کے پوائنٹس14ہوں گئے ہیں اور ٹیبل پر پہلے نمبر پربراجمان ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -