نقیب اللہ قتل کیس ،چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے ایسی بات کہہ دی کہ وہاں موجود افراد ہکا بکا رہ گئے

نقیب اللہ قتل کیس ،چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے ایسی بات کہہ دی کہ وہاں موجود ...
نقیب اللہ قتل کیس ،چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے ایسی بات کہہ دی کہ وہاں موجود افراد ہکا بکا رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نقیب اللہ قتل کیس میں سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے پیر تک کی مہلت دے دی۔کراچی کی سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کی ۔اس دوران انہوں نے استفسار کیا کہ ”آئی جی صاحب !آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں ؟“اس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس کے سلسلے میں حاضر ہوا ہوں ۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے ؟اس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ ہمیں کچھ فوٹیجز ملی ہے مگری واضح نہیں ہے ،اے ایس ایف سے فوٹیج مانگی ہے ،منگل تک مہلت دی جائے ۔اس پر جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پیر تک مہلت دے رہے ہیں ،اسلام آباد میں پیش ہوں اور رپورٹ جمع کرائیں ۔