حکومت کا پاکستان کے تمام قوانین کا اردو ترجمہ کرانے کا اعلان

حکومت کا پاکستان کے تمام قوانین کا اردو ترجمہ کرانے کا اعلان
حکومت کا پاکستان کے تمام قوانین کا اردو ترجمہ کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان کے تمام قوانین کا اردو ترجمہ کرانے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی زبان اردو کو ’عزت‘ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے تمام قوانین کا اردو ترجمہ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت قانون پاکستان میں رائج قوانین کا اردو ترجمہ کرائے گی اور اس سلسلے میں وزارت قانون نے پیشکشیں مانگ لی ہیں۔