سوشل میڈیا کیلئے بنائی جانیوالی ویڈیو نے شوہر کی جان لے لی، کیمرے کے سامنے بیوی نے کیا حرکت کی تھی؟ جان کرکوئی بھی گھبرا جائے

سوشل میڈیا کیلئے بنائی جانیوالی ویڈیو نے شوہر کی جان لے لی، کیمرے کے سامنے ...
سوشل میڈیا کیلئے بنائی جانیوالی ویڈیو نے شوہر کی جان لے لی، کیمرے کے سامنے بیوی نے کیا حرکت کی تھی؟ جان کرکوئی بھی گھبرا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ویب ڈیسک)  انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے کے لیے خاتون کی معمولی غلطی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، عدالت نے بیوی کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق انوکھی ودلچسپ ویڈیو بنانے اور غیر معمولی شہرت حاصل کرنے کے لیے شوہر (پیڈور روئز) نے بیوی کو گولی چلانے کو کہا جس کہ کہنے پر بیوی (مونا لیزا) نے گولی چلائی تاہم جان بچانے کے لیے سینے پر رکھی گئی کتاب بے سود ثابت ہوئی اور گولی کتاب کو پھاڑتی ہوئی دل میں جا لگی۔

مونا لیزا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے شوہر پیڈرو روئز نے کہا تھا کہ وہ انہیں چند فٹ کی دوری سے سینے پر گولی ماریں۔ان کا خیال تھا کہ انھوں نے جو انتہائی موٹی کتاب پکڑ رکھی تھی اسے ڈھال کے طور پر استعمال کر کے بچا جاسکتے ہیں لیکن گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔اے آروائے نیوز کے مطابق عدالت کی جانب واقعہ سے متعلق بیوی کے خلاف 6 ماہ کی سزا سنائی جس کے تحت انہیں تین ماہ جیل میں قید جبکہ تین ماہ گھر میں نظر بند رہنا پڑے گا، مونا لیزا نے اپنے کئے پر ندامت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جوڑے نے متعدد ویڈیوز بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تاہم ان کی آخری کوشش شوہر کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -