عابد باکسر پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک ہی موجود ہے، ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے کا انکشاف

عابد باکسر پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک ہی موجود ہے، ڈائریکٹر انٹرپول ایف ...
عابد باکسر پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک ہی موجود ہے، ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت عالیہ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ انکاﺅنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے بلکہ بیرون ملک ہی موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عابد باکسر کے تحفظ کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے نے عدالت میں انکشاف کیا کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے بلکہ وہ بیرون ملک ہے اور اسے کوئی ایجنسی پاکستان نہیں لائی ۔ جسٹس انوارالحق نے 28 مارچ کو فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے عابد باکسر کے تحفظ کیلئے کیس کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

عابد باکسر ہمارے پاس نہیں ،ہائی کورٹ میں ایف آئی اے او ر پنجاب پولیس کا بیان
واضح رہے کہ انکاﺅنٹر سپیشلسٹ سابق ایس ایچ او سبزہ زار لاہورگزشتہ دنوں دبئی میں ایک جعلی چیک کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اسے مبینہ طور پر کراچی ڈی پورٹ کردیا گیا تھا ۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ عابد باکسر کو لاہور لا کر اس کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے لیکن حالیہ انکشاف نے سب اندازوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔