طیارے کا دروازہ کھلنے سے تین ٹن سونا سڑک پر بکھر گیا
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی کارگو طیارے کا دروازہ کھلنے سے تین ٹن سونا سڑک کر بکھر گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارگو طیارے کے ذریعے 9.3 ٹن سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں منتقل کی جارہی تھیں، اڑان بھرتے ہی حادثاتی طور پر طیارے کا دروازہ کھل گیا جس کے باعث تین ٹن سے زیادہ سونا رن وے پر بکھر گیا تاہم روسی وزارت داخلہ کے مطابق سونا اکٹھا کرلیا گیا ۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
طاس نیوز ایجنسی کے مطابق دور آفتادہ شہر یاکوٹسک کے ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔