محبوبہ سے ملنے آیا نوجوان ہسپتال میں جاں بحق، لڑکی فرار
اوکاڑہ(ویب ڈیسک)محبوبہ سےملنے آیا نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ وارڈ نمبر14کی رہائشی ’م‘ سے ستیانہ روڈ کا 36سالہ ریاض علی ملنے آیا تو اس کا بھائی ذوالقرنین بھی گھر پہنچ گیا، ریاض علی کو دیکھتے ہی طیش میں آکر چھری اٹھا لی ، لڑکی اور لڑکے دونوں کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا.
ریاض ہسپتال میں زخموں تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔