الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئی فہرست کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے ۔ نئی فہرست میں نواز شریف کا نام ہٹا کر شہباز شریف کا نام مسلم لیگ ن کی صدارت کے عہدہ لکھا گیا ہے۔