امریکہ کا ہیلی کاپٹر عراق میں گر کر تباہ ،7 امریکی اہلکار ہلاک ، تحقیقات شروع

امریکہ کا ہیلی کاپٹر عراق میں گر کر تباہ ،7 امریکی اہلکار ہلاک ، تحقیقات شروع
امریکہ کا ہیلی کاپٹر عراق میں گر کر تباہ ،7 امریکی اہلکار ہلاک ، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )امریکہ کا ہیلی کاپٹر عراق میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار 7 امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں اتحادی افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جوناتھن پی برگا نے کہاہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار امریکی 7 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔ عراقی حکام کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر یوں محسوس ہو رہاہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی نتیجہ آ جائے گا جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال دشمن کی جانب سے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں ۔ امریکی حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔