انتخاب میں مداخلت: امریکا کی روسی اداروں، شخصیات پر پابندیاں

انتخاب میں مداخلت: امریکا کی روسی اداروں، شخصیات پر پابندیاں
انتخاب میں مداخلت: امریکا کی روسی اداروں، شخصیات پر پابندیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 2016 میں امریکی صدارتی انتخاب میں اثر انداز ہونے کی مبینہ کوشش اور دو الگ الگ سائبر حملوں پر روس کی خفیہ ایجنسیوں اور درجن سے زائد شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں۔
فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان طویل تاخیر کے بعد کیا گیا، جس پر کیپیٹل ہِل نے برہمی کا اظہار کیا اور ماسکو سے آمنا سامنا کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی آمادگی پر سوالات اٹھائے گئے۔ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام میں 5 روسی اداروں اور 19 شخصیات کو ہدف بنایا گیا ہے جن میں ایف سی بی، روس کی سب سے بڑی خفیہ سروس، ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی یا جی آر یو اور دیگر 13 افراد شامل ہیں۔ان افراد پر ’پیٹیا‘ سائبر حملے کے الگ واقعے اور امریکی انرجی گِرڈ کو ہیک کرنے کی حالیہ کوشش کے باعث بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخاب میں روس پر اثر انداز ہونے کے الزام کو بار بار مسترد کرنے کے باوجود اٹھایا گیا، جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ امریکی صدر کو یہ بات ثابت ہونے کے بعد ہیلری کلنٹن کے خلاف کامیابی پر سوال اٹھائے جانے کا ڈر ہے۔
ڈیموکریٹک سینیٹر ایمی کلوبوچَر نے پابندیوں پر کہا کہ ’یہ قدم اٹھانے کے لیے 14 ماہ لگے لیکن بالآخر یہ قدم اٹھا لیا گیا جس کے بعد ہمیں آئندہ کا تحفظ کرنا ضروری ہے۔امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹیون میوچِن کا کہنا تھا کہ ’اس فیصلے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکی انتظامیہ روس کے آمنے سامنے ہے اور اس کے بدنیتی پر مبینہ سائبر سرگرمیوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔