پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،451جج تبدیل کردیئے گئے 

پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،451جج تبدیل کردیئے گئے 
پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،451جج تبدیل کردیئے گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے 451ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

چیف جسٹس محمد یاور علی اور برادرز ججز کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز کے مطابق جو تبادلے کئے گئے ہیں ان میں 21سیشن جج،76ایڈیشنل سیشن جج ،11سینئر سول جج اور343سول جج شامل ہیں ۔جن سیشن ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں سید مظفر علی شاہ کا اوایس ڈی لاہور ہائی کورٹ سے منڈی بہاﺅالدین ،عزیزاللہ کلو کا ڈیرہ غازی خان سے حافظ آباد، سجاد حسین کا رحیم یارخان سے قصور، چودھری عبدالقیوم کا راولپنڈی (لیبر کورٹ )سے ملتان ، مشتاق احمد کا ملتان (بینکنگ کورٹ )سے پاک پتن شریف ، راجہ محمد ارشد کا لاہور (اپیلٹ ٹربیونل پنجاب ریونیو اتھارٹی)سے رحیم یارخان ،محمد شیراز کیانی کا راولپنڈی(کسٹم کورٹ)سے میانوالی ، شفیق الرحمن خان کا ڈیرہ غازی خان (لیبر کورٹ)سے ڈیرہ غازی خان ،تعیناتی کے منتظرمحمد جاوید الحسن چشتی کا لاہور ہائی کورٹ سے خانیوال ، محمد اعظم سورایا کا سرگودھا سے جھنگ، تعیناتی کے منتظرضیاءالقمر کا لاہور ہائی کورٹ سے ننکانہ صاحب ، منیر احمد کا جھنگ سے لاہورہائی کورٹ ،چودھری عبدالرشید عابد کا ملتان سے لاہور ہائی کورٹ ، محمد تنویر اکبر کا قصور سے لاہور ہائی کورٹ ، عبدالقیوم خان کا پاک پتن شریف سے لاہور ہائی کورٹ ، وسیم الرحمن خان کا میانوالی سے لاہور ہائی کورٹ ،محمد نواز کا حافظ آباد سے لاہور ہائی کورٹ ،راجہ قمر الزمان کا خانیوال سے لاہور ہائی کورٹ ،اشتر عباس کا منڈی بہاﺅالدین سے لاہور ہائی کورٹ اور محمد سعید اللہ کا رحیم یارخان سے لاہور ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے ۔جن سینئر سول ججوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں سے جمیل احمد کھوکھرکا لاہور(اوایس ڈی )سے راولپنڈی ، مظہر حسین رامے کا حافظ آباد سے لاہور، عائشم بنت صادق کا لاہور سے حافظ آباد، محمد سجاد قاسم کا قصور سے گوجرانوالہ ، شفقت علی کا گوجرانوالہ سے قصور، محمد عمران شیخ کا ڈیرہ غازی خان سے ننکانہ صاحب ، محسن علی خان کا ننکانہ صاحب سے شیخوپورہ، عامر شریف ڈوگر کا شیخوپورہ سے ننکانہ صاحب ،شہباز احمد کا مظفر گڑھ سے پاک پتن شریف اور شکیل احمد کا پاک پتن شریف سے مظفر گڑھ تبادلہ کیا گیا ہے ۔تبدیل ہونے والے ماتحت عدالتوں کے تمام ججوں کو نوٹیفکیشن کی نقول بھجوا دی گئی ہیں ۔تبادلوں کے نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ www,lhc.gov.pkپر بھی دستیاب ہوں گے ۔