خلیج فارس میں تعینات ایران نیوی نے مناسب اور بہتر رویہ اپنا رکھا ہے: امریکی نیوی
تہران(این این آئی)امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں تعینات ایران نیوی نے مناسب اور بہتر رویہ اپنا رکھا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات پانچویں امریکی بحری بیڑے کے کمانڈر کے ترجمان نے بتائی ۔ ترجمان کا کہناتھاکہ ایرانی بحریہ کی جانب سے 14اگست سنہ 2017 کے بعد سے غیر محفوظ اقدامات یا غیر پیشہ ورانہ حرکات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ گزشتہ برس14 اگست کو ایک ایرانی ڈرون بغیر روشنی کے ایک امریکی جنگی بحری جہاز کی جانب پرواز کرتے ہوئے بڑھا تھا۔ واضح رہے کہ سنہ 2016 سے گزشتہ سال اگست تک امریکی نیوی کی جانب سے ایرانی بحریہ کے غیرمناسب اقدامات پر کئی مرتبہ شکایات کی گئی تھیں۔