کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پلے آف میں پہنچ گئی، ملتان سلطانز ٹورنامنٹ سے باہر

کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پلے آف میں پہنچ گئی، ملتان ...
کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پلے آف میں پہنچ گئی، ملتان سلطانز ٹورنامنٹ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ تھری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے آخر ی میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے با آسانی شکست کرپلے آف کے لئے رسائی حاصل کرلی ہے ،ان سے قبل پشاور زلمی ،کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔
آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو جیت کےلئے 125رنز کا ہدف دیا گیا تھا جواس نے17اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ان کی اننگ میں ڈینلی کے 36رنز نمایاں ہیں جبکہ کولن انگرام31اور بابر اعظم29رنز بنا کرنمایاں رہے ۔
اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے سٹیو فن،شاداب خان  اور فہیم اشرف نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کراسلام آباد کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو ان کی طرف سے جے پی ڈومینی اور ہیلز میدان میں آئے تو دوسرے ہی اوور میں عثمان خان نے شنواری کو ایل بی ڈبلیو کردیا وہ صرف4رنز ہی بناپائے ،17رنز کے مجموعے پر ہیلزمحمد عرفان جونئیرکے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔اس کے بعد مصباح الحق اور والٹن نے ٹیم کے مجموعے کو بہترکرنے کی کوشش کی لیکن آفریدی نے ان کی نہ چلنے دی اور مصباح الحق کو19رنز کے مجموعے پر کلین بولڈ کردیااس سے اگلے ہی اوور میں شاہد آفریدی نے والٹن کو بھی کلین بولڈ کرکے پویلین بھجوا دیاانہوں نے 21رنز بنائے ۔آصف علی بھی 14گیندوں پر 34رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ ان کی پوری ٹیم19اوورز میں 124رنز ہی بناپائی۔
کراچی کنگز کی جانب سے عثمان خان نے 4،شاہد آفریدی ،محمدعرفان جونئیراور 2,2جبکہ محمد عامر اور ملز کے حصے ایک وکٹ آئی

مزید :

PSL -PSL News Update -