ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی چوتھی شادی کی خبریں زیر گردش

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی چوتھی شادی کی خبریں زیر گردش
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی چوتھی شادی کی خبریں زیر گردش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس( آن لائن )معروف ہالی ووڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق خبریں ہیں کہ انجیلناجولی کسی وقت بھی چوتھی شادی کرنے والی ہیں جبکہ اس حوالے سے سب سے پہلے شوبز نشریاتی میگزین ’لائف سٹائل‘ نے خبر دی کہ انجلینا جولی ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کریں گی۔خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کے لیے بچوں سمیت امریکا سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔دوسری جانب معروف شوبز نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ جلد ہی انجلیا جولی چوتھی بار شادی کریں گی، انجلینا جولی ارب پتی برطانوی شخص سے نہیں بلکہ امریکی اداکار، ماڈل و گلوکار گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کریں گی۔اداکارہ نے گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اداکار کی شکل و صورت ان کے سابق شوہر براڈ پٹ سے ملتی ہے۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی اپنی محبتوں اور شادیوں کے حوالے سے منفرد شہرت رکھتی ہیں۔انہوں نے 14 برس کی چھوٹی عمر سے ہی محبتیں کرنا شروع کی تھیں۔انجلینا جولی نے پہلی شادی 1996 میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز و اداکار جونی لی ملر سے کی تھی، جو محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں میں 2000 میں طلاق ہوگئی۔

مزید :

تفریح -