چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس،سردار جعفر خان لغاری کے خلاف زمین پر مبینہ قبضے کی شکایت پر تحقیقات کا حکم 

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس،سردار جعفر خان لغاری کے خلاف زمین پر مبینہ ...
چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس،سردار جعفر خان لغاری کے خلاف زمین پر مبینہ قبضے کی شکایت پر تحقیقات کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں سردار جعفر خان لغاری ممبر قومی اسمبلی کے خلاف زمین پرمبینہ طور پر قبضہ کرنے کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
جاری کرد علامیے کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی صدارت میں منعقد کردہ اجلاس میں کرپشن کی مختلف شکایات پر فیصلے کئے گئے اور جانچ پڑتا ل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ جن کیسز میں تحقیقات کا حکم صادر کیا گیا ان میں جن افراد کے نام اور شکایات شامل ہیں ان میں سردارجعفر خان لغاری ممبر قومی اسمبلی جن کے خلاف موقع چانڈیہ میں تقریباً 2425کنال زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کی شکایت۔ سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امجدعلی خاں کے خلاف کورگ کنال پراجیکٹ کا مبینہ طور پرغیر قانونی ٹھیکہ ،شیشم کے درختوں کی فروخت اور کٹائی کے الزام پر جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے سپیشل اسسٹنٹ ’’ پہلاج مل ‘‘ اور ’’ امتیاز ملاح ‘‘ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت پر جبکہ منظور وسان صوبائی وزیر اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزامیں شکایت پر جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -