سینیٹ میں ہمارے کچھ ووٹ ہاتھ سے نکلے، امیدواروں کوپارٹی نشان سے محروم کیاگیا: پرویز رشید 

سینیٹ میں ہمارے کچھ ووٹ ہاتھ سے نکلے، امیدواروں کوپارٹی نشان سے محروم ...
سینیٹ میں ہمارے کچھ ووٹ ہاتھ سے نکلے، امیدواروں کوپارٹی نشان سے محروم کیاگیا: پرویز رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرمملکت پرویز رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہمارے کچھ ووٹ ہاتھ سے نکلے جبکہ انتخابات میں ہما رے امیدواروں کوپارٹی نشان سے بھی محروم کیاگیا۔
نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ نامعلوم افرادکیسے چیئرمین سینیٹ بن جاتے ہیں؟ اس کاپتالگاناچاہیے اور ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کاتعاون حاصل نہیں ہو، یہی نہیں انتخابی سال شروع ہوتے ہی نوازشریف کونااہل کردیاگیا،ہم انتخابات میں جمہوری طریقے سے حصہ لیں گے اورانتخابات میں عوام ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جن شعبوں میں تبدیلیاں لانی ہیں ان سے آگاہ ہیں۔منشورمیں درج جومسائل حل نہیں ہوئے اس پرغورکیاجائے گااور منشورمیں درج جومسائل حل نہیں ہوئے اس پرغورکیاجائے گا، پاکستان کاسب سے اہم مسئلہ توانائی بحران پرقابوپاناتھااور وزیراعظم ہاؤس میں اس بارے میں بہت اجلاس ہوئے۔

مزید :

قومی -