پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں ،گوادر اور چاہ بہار بندرگاہیں ایک دوسرے کے مخالف منصوبے نہیں:ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست

پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں ،گوادر اور چاہ بہار بندرگاہیں ایک ...
پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں ،گوادر اور چاہ بہار بندرگاہیں ایک دوسرے کے مخالف منصوبے نہیں:ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی )ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاہے کہ پاک ایران باہمی مذاکرات میں انسداد دہشت گردی تعاون اولین ایجنڈا ہونا چاہئے ، دونوں ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں،سیستان بم دھماکہ ہو یا سرحدی محافظوں کا اغوا ؟ تیسری قوت کا ہاتھ خارج از امکان نہیں،دونوں ممالک مل کر دہشت گردی میں ملوث قوتوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں،ایران پاکستان کے ساتھ ان تمام ایشوز پر رابطوں میں ہے ،صدر روحانی اور وزیراعظم عمران خان نے ٹیلفونک گفتگو میں سرحدی سیکیورٹی بہتر بنانے پر تعاون پر اتفاق کیا ہے،ہمیں گیس لائن منصوبے پر پاکستان کے مثبت اشارے کا انتظار ہے،گوادر اور چاہ بہار بندرگاہیں ایک دوسرے کی مخالف نہیں ۔

اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام پاک ایران تعلقات پر سیمینار سےخطاب کرتےہوئےایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاکہ پاکستان اور ایران دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں،پاک ایران باہمی مذاکرات میں انسداد دہشت تعاون اولین ایجنڈا ہونا چاہئے ،دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مذاکرات اور مشاورت کریں ،سیستان بم دھماکہ ہو یا سرحدی محافظوں کا اغواء ، تیسری قوت کا ہاتھ خارج از امکان نہیں۔ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک مل کر دہشت گردی میں ملوث قوتوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں،ایران پاکستان کے ساتھ ان تمام ایشوز پر رابطوں میں ہے،صدر روحانی اور وزیراعظم عمران خان نے ٹیلفونک گفتگو میں سرحدی سیکیورٹی بہتر بنانے پر تعاون پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش موجود ہے،ایران کو گوادر میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری پر جوئی تشویش نہیں،ایران کو پاکستان سے کسی بھی ملک کے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایرانی سفیر نے کہاکہ امید ہے پاکستان مسلم اْمّہ کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کو فروغ دے گا،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی معیشت کو نئی جلا بخش دے گا ،ہمیں گیس لائن منصوبے پر پاکستان کے مثبت اشارے کا انتظار ہے ۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاکہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہیں ایک دوسرے کی مخالف نہیں ، دونوں پورٹس سے فیری سروس کے آغاز سے تجارت فروغ پائے گی۔

مزید :

قومی -