تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو مزید فعال کیا جائے گا:سیف اللہ خان نیازی 

تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو مزید فعال کیا جائے گا:سیف اللہ ...
 تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو مزید فعال کیا جائے گا:سیف اللہ خان نیازی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سینٹرل انصاف سیکریٹریٹ کے مقرر چیف آرگنائیزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو مزید فعال کیا جائے گا۔ جلد ئی صوبہ سندھ کا دورا کر کہ تنظیم سازی کے عمل کو میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سکھر کے رہنما مبین احمد جتوئی کی جانب سے اسلام آباد میں کی گئی ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر مبین احمد جتوئی نے سیف اللہ خان نیازی کو چیف آرگنائیزر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سیف اللہ خان نیازی اپنی ذمہ داری کو بہتر طریقے سے سر انجام دیں گے۔  سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،جلد ہی صوبہ سندھ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی، جبکہ تنظمی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں اور صوبوں میں تنظم سازی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق ملکی پالیسیاں بنا ئی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کی بہتر خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو عالمی فورم پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے بھرپور کوشاں ہے تاکہ پسماندہ علاقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہو سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی سندھ آکر وہاں کے تنظمی معاملات کو خود دیکھوں گا اور میرٹ کی بنیاد پر عہدیداروں کی  مشاورت کی جائے گی۔