شادی کے دن دلہن جوتے پہننے لگی تو ان پر مرحوم والدہ کی جانب سے لکھا آخری پیغام نظر آگیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شادی کے دن دلہن کو اپنے جوتوں کے نیچے اپنی آنجہانی والدہ کی طرف سے لکھا گیا ایسا پیغام نظر آ گیا کہ سن کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایما نامی اس لڑکی کی والدہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر دو ماہ قبل چل بسی تھی۔ والدہ کے اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد ایما کی منگنی ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں شادی طے پائی تھی لیکن اس کی ماں اس کی شادی نہ دیکھ سکی۔تاہم اپنی بیٹی کو اس کی زندگی کے اس اہم ترین دن کا تحفہ ضرور دے گئی۔
’لیس اینڈ لو‘ (Lace and Love)نامی کمپنی کے ذریعے آرڈر کیے اور کمپنی کو ان کے نیچے تلوﺅں پرایک تحریربھی کندہ کرنے کو کہا۔ اس تحریر میں لکھا تھا کہ ”میں تمہاری شادی پر تمہیں کوئی تحفہ دینا چاہتی تھی۔ یہ جوتے میری طرف سے تمہارے لیے تحفہ ہیں۔ امید ہے کہ تمہارا یہ دن بہت خوشیوں بھرا ہو گا۔ بہت بہت پیار۔ تمہاری ماں۔“خاتون نے کمپنی کو اپنی بیٹی کی شادی کی تاریخ بتائی اور کہا کہ اس تاریخ کو یہ جوتے اس کی بیٹی کو پہنچائے جائیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایما کا کہنا تھا کہ ”جب میری والدہ کے میرے لیے خریدے گئے یہ جوتے شادی کے روز مجھے ملے تو مجھے شدید جھٹکا لگا۔ اس سے بھی زیادہ حیرت مجھے ان جوتوں کے تلوﺅں پر لکھی تحریر پڑھ کر ہوئی اور میری آنکھیں آنسوﺅں سے ڈبڈبا گئیں۔ یہ جوتے پا کر مجھے ایسے لگا جیسے میری شادی میں میری ماں بھی شریک تھی۔“