کرائسٹ چرچ دہشتگردی، شہید طلحہ نعیم کی کب شادی ہونی تھی ؟ پھوپھی کا ایسا انکشاف کہ آپ کا بھی ضبط کا بندھن ٹوٹ جائے

کرائسٹ چرچ دہشتگردی، شہید طلحہ نعیم کی کب شادی ہونی تھی ؟ پھوپھی کا ایسا ...
کرائسٹ چرچ دہشتگردی، شہید طلحہ نعیم کی کب شادی ہونی تھی ؟ پھوپھی کا ایسا انکشاف کہ آپ کا بھی ضبط کا بندھن ٹوٹ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابیٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں دہشت گردی کی ہولناک سانحہ نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں دہشت گرد کو انتہائی جرات اور بہادری کے ساتھ روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستان کے بہادر شہری نعیم رشید اور ان کے 21 سالہ  نوجوان بیٹے طلحہ نعیم  بھی دہشت گردی کی اس ہولناک وادات میں شہادت کا تاج سر پر سجانے میں کامیاب رہے ،اب طلحہ نعیم کی پھوپھو اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے آمنہ سردار نے اپنے نوجوان  بھانجے کی شادی کے حوالے سے ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہر کوئی آبدیدہ ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ سردار کا کہنا تھا کہ طلحہ گیارہ سال کا تھا جب اپنے والد نعیم رشید کے ہمراہ نیوزی لینڈ چلا گیا تھا،نعیم رشید کی کوئی بیٹی نہیں تھی، تینوں بیٹے ہی تھے جبکہ طلحہ سب سے بڑا بیٹا تھا، اس نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی اورکچھ ہفتے قبل ہی اس کی ملازمت ہوئی تھی ، اس خاندان نے 31 مئی کو پاکستان آنا تھا اور ان کی سیٹس بھی کنفرم ہو چکی تھیں، ہم لوگ طلحہ کے لیے رشتہ تلاش کررہے تھے اور سب کی خواہش تھی کہ طلحہ کی شادی مئی میں کردی جائے۔انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اکثر اُن کی اپنے بھائی نعیم رشید اور ان کی اہلیہ سے بات چیت ہوا کرتی تھی،وہ دونوں میاں بیوی اپنے بڑے بیٹے کی شادی کے حوالے سے بہت پرجوش تھے،ہمارا خیال تھا کہ ہم لوگ کچھ رشتے دیکھ کر رکھیں گے اور جب یہ لوگ پاکستان آئیں گے تو چٹ منگنی اور پٹ بیاہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں اپنے نوجوان بیٹے کے ساتھ شہید ہونے والے نعیم رشید اور ان کے صاحبزادے کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔