میر شکیل الرحمان کیس ،نیب نے نواز شریف کو 20 مارچ کو طلب کر لیا

میر شکیل الرحمان کیس ،نیب نے نواز شریف کو 20 مارچ کو طلب کر لیا
میر شکیل الرحمان کیس ،نیب نے نواز شریف کو 20 مارچ کو طلب کر لیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو 20 مارچ کو طلب کر لیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے تین روز قبل معروف میڈیا ٹائیکون میر شکیل الرحمان کو میاں نواز شریف سے لاہور کے علاقے میں 54 کینال اراضی کیس میں حراست میں لیتے ہوئے عدالت سے 12روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھا ،اب نیب نے مزید تحقیقات کے لئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو رواں ماہ 20 مارچ کو صبح گیارہ بجے لاہور میں طلب کر لیا ہے اور طلبی کو نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے ۔جنگ جیو گروپ کے سربراہ پر الزام ہے کہ نوازشریف نے بطوروزیراعلی میرشکیل الرحمان کو54کنال کے پلاٹ الاٹ کیےتھے۔ واضح رہے کہ میاں نوا ز شریف چند ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور جلد ہی ان کا آپریشن بھی متوقع ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی