وزیر اعظم نے کراچی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کتنے ارب کے فنڈز جاری کر دیئے؟تفصیل جان کر سندھ حکومت پریشان ہو جائے گی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کے کراچی کے لیے کیے گئے وعدے پورے ہونے جا رہے ہیں اور حکومت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 3ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو کہیں کا نہیں چھوڑا، گرین لائن منصوبہ وفاق مکمل کرے گا،لیاری ایکسپریس پربسوں کوچلائیں گے اور اس پر بھاری ٹریفک کھول دیاجائےگا تاہم ہیوی ٹریفک سےقبل لیاری ایکسپریس وے کومضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نےکہاکہ پیپلز پارٹی کی نالائقی بہت زیادہ ہے،سب سےبڑابلنڈرپانی کےمسئلےپرکیا،وفاق کی کےفورمنصوبےپرمکمل نظرہے،منصوبےکاپراناڈیزائن ضائع ہوگیا۔خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کراچی سے وعدے پورے ہونے جارہے ہیں، وفاقی حکومت نے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 3 ارب 40 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں اور تمام کام پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)کے تحت کرایا جا رہا ہے،کراچی کے لیے خوشی کا دن ہے اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کو بھی تین، تین کروڑ جاری کیے گئے ہیں اور وہ اپنے حلقوں میں کے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن(ایم سی کے)تحت کام کرائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں کرپشن پر عوام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹھیکدار کا گریبان پکڑ سکتے ہیں، مجموعی طور پر کراچی کے لیے 6 ارب 80 کروڑ روپے ریلیز کیے جائیں گے، کراچی کے منصوبوں میں اسد عمر اور علی زیدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔کورونا وائرس کے حوالے سے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے تاہم سندھ حکومت کا کورونا وائرس پر کردار بھی قابل تعریف ہے،سندھ حکومت کورونا کے حوالے سے وفاق کی ہدایت کو فالو کر رہی ہے۔